پشاورمیں پولیو مہم کا آغاز ،سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر

ہفتہ 20 دسمبر 2014 23:42

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) پشاورمیں ہفتے کے روز پولیو مہم کا آغاز کیاگیا محکمہ صحت حکام کے مطابق پشاور میں خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے ۔اسی طرح صوبے کے پچیس اضلاع میں سے بائیس اضلاع میں 41لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاہے پولیومہم کے دوران کے دوران موٹرسائیکل چلانے پر پابندی رہی جبکہ شہر میں اس دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ہربازار،شاہراہ ،داخلی و خارجی راستوں اور گلی محلوں میں پولیس اہلکار ڈیوٹیوں پر تعینات رہے ۔ڈپٹی کمشنر پشاور سید ظہیر الاسلام نے پولیو کی ایک روزہ مہم کے دوران شہر میں موٹرسائیکل چلانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سیکشن188کے تحت کارروائی کی ہدایت کی تھی۔مہم کے دوران ڈسٹرکٹ اور ٹریفک پولیس کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ۔ ۔پولیو رضا کاروں کی حفاظت کیلئے چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار مہم کے دوران ڈیوٹیوں پر تعینات رہے جبکہ موٹرسائیکل چلانے پر پابندی کا اطلاع صبح 8بجے سے شام 5بجے تک رہا ۔

متعلقہ عنوان :