بھارتی حکومت تخلیقی شعبوں میں دخل اندازی سے باز رہے‘انوراگ کشیپ

شراب اور سگریٹ نقصان دہ ہیں تو اس کی پیداوار کیوں بند نہیں کروائی جاتی‘انٹرویو

اتوار 21 دسمبر 2014 12:33

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) طویل عرصے سے التوا کا شکار انوراگ کشیپ کی فلم ’اگلی‘ آخر کار ریلیز ہو رہی ہے۔لیکن انوراگ کشیپ کو ’افسوس‘ یہ ہے کہ فلم ریلیز کرانے کے لیے انھیں ’سمجھوتہ‘ کرنا پڑا۔دراصل ہندوستان کی حکومت کی ہدایات کے مطابق انھیں فلم میں تمباکو نوشی والے سین میں بیان چلانا تھا کہ تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے اوراس کے لیے انوراگ تیار نہیں تھے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انوراگ نے کہاکہ حکومت تخلیقی شعبوں میں دخل اندازی سے باز رہے حکومت کو چاہئے وہ اپنے کام پر توجہ دینا چاہیے۔شراب اور سگریٹ نقصان دہ ہیں تو اس کی پیداوار کیوں بند نہیں کروائی جاتی۔انوراگ نے مزید کہاکہ ان پروڈکٹس سے حکومت کو ٹیکس کے طور پر آمدنی ہوتی ہے تو انھیں وہ کنٹرول کر نہیں سکتی۔ ایسے میں سب کچھ سینیما پر ہی تھوپ دیا جاتا ہے۔تاہم انوراگ ’ہار‘ ماننے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’میری جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :