ایبولا وائرس کے خلاف جنگ کو درمیان میں نہیں چھوڑا جا سکتا بان کی مون

متاثرہ علاقوں میں سیاسی عدم استحکام اور تنازعات کی وجہ سے اس مشن کو جاری رکھنا بہت ضروری ہے بیان

اتوار 21 دسمبر 2014 12:48

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس کے خلاف جنگ کو درمیان میں نہیں چھوڑا جا سکتا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایبولا سے متاثرہ ممالک کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سیاسی عدم استحکام اور تنازعات کی وجہ سے اس مشن کو جاری رکھنا بہت ضروری ہے۔

بان کی مون نے کہا کہابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ایبولا کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ کا مشن کب تک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ ایبولا سے سب سے متاثرہ ہونے والے لائبیریا، سیرا لیون اور گنی میں اب تک سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اپنے 36 گھنٹوں کے دورے کے دوران بان کی مون نے ان تینوں ممالک میں طبی مراکز کا دورہ کیا۔