دارالحکومت کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے ‘بیرسٹر افتخار علی گیلانی

زرداری کے کاسہ لیس عوامی مشکلات کا احساس کرنے سے قاصر ہیں سی ایم ایچ میں سٹی سکین مشینوں کی دستیابی کے باوجود عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں

اتوار 21 دسمبر 2014 13:31

#مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014)مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی آزادکشمیربیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں موجودہ حکومت ناکام ہو چکی ہے زرداری کے کاسہ لیس عوامی مشکلات کا احساس کرنے سے قاصر ہیں سی ایم ایچ میں سٹی سکین مشینوں کی دستیابی کے باوجود عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں حکمران اور آفیسران عیاشیوں میں مصروف ہیں انہیں مصیبت زدہ عوام کی کوئی فکر نہیں ہے معمولی مسائل کا شکار مریضوں کو بھی اسلام آباد اور ایبٹ آباد ریفر کر دیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف شہری وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کے عوام کو صحت کی میعاری سہولیات دستیاب نہیں ہیں حکومت کی توجہ اسمبلی اندر اور باہر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرتے ہیں لیکن حکمران زرداری ہاؤس کے علاوہ کسی کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہیں امبور ہسپتال کو چلانے کیلئے 700لوگوں کی ضرورت ہے 350بیڈ کے ہسپتال کیلئے سٹاف انتہائی کم ہے جگہ جگہ گندگی اور بدبو کے ڈھیر لگ چکے ہیں حکومت دعوے کرتی ہے کہ نوکریاں دے دیں دیگر محکموں میں سفارشوں پر بھرتیاں کرنے کے بجائے ہسپتال چلانے کیلئے سٹاف مہیا کریں انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں ہسپتالوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے حکومتی ذمہ داران عوام کو صحت کی بنیادی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں ہسپتالوں کی خراب حالت کی وجہ سے غریب عوام دوسرے شہروں میں علاج کیلئے جانے پر مجبور ہو چکے ہیں دارالحکومت کے ہسپتالوں میں عوام کو صحت کی سہولیات فنڈز کی قلت اور حکومتی غفلت کے باعث انتہائی خراب ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر پیپلز پارٹی کی حکومت عملاًناکام ہو چکی ہے موجودہ حکمرانوں کیلئے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے موجودہ حکمران بجلی کی جبراً بندش سے عوام کو ستانے کا سلسلہ جاری رکھ کر ایک عوامی تحریک کی جانب راہ ہموار کر رہے ہیں اگر لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کوئی مئوثر اقدامات سامنے نہ آئے تو موجودہ حکمران عوامی غصہ سے بچ نہیں سکیں گے -