فیصل آباد:گیس کے کم پریشر سے شہری پریشان، گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری ،ہسپتالوں میں نظام شدید متاثر ،مریضوں کوسخت پریشانی کا سامنا،الائیڈ ہسپتال میں گیس پریشر کی کمی کے باعث آپریشن ملتوی

اتوار 21 دسمبر 2014 18:02

فیصل آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) گیس کے کم پریشر سے شہری پریشان، گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری ،ہسپتالوں میں نظام شدید متاثر ،مریضوں کوسخت پریشانی کا سامنا،الائیڈ ہسپتال میں گیس پریشر کی کمی کے باعث آپریشن ملتوی ،تفصیلات کے مطابق گیس کے کم پریشر سے صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ چند دنوں سے الائیڈ ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں گیس پریشر میں شدید زخمی کے نتیجہ میں میڈیکل آلات کی بذریعہ سٹیم صفائی کاعمل درہم برہم ہونے اور گیس سے چلنے والی دیگر مشینری کی بندش کے نتیجہ میں ہسپتال انتظامیہ مریضوں کے آپریشن ملتوی کرنے پر مجبور ہو گئی ہے جبکہ ٹرپل سٹوری ہسپتال کے وارڈز میں گیس ہیٹرز کی بندش اور شدید سردی کے باعث مریض ٹھٹھر رہے ہیں ،آپریشنز ملتوی ہونے پرمریض اور ان کے عزیز و اقارب شدید کربناک صورتحال سے دو چار ہیں ، صدر انجمن تاجران سٹی خوا جہ شا ہد رزاق سکا ،FCCIکے ممبر عمر اقبال ،محمد اصغر، حاجی یعقوب انصاری ،ملک عبدالغفور،اوردیگرنے کہاہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے مہنگائی کی ماری عوام کے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے پڑ گئے جسکی وجہ سے نان بائی ہوٹلوں اور تنوروں پر روٹیاں لگوانے کا رش بڑھ گیا ، گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث صبح ملازمین کو دفاتر جبکہ کاروباری لوگوں کا اپنے کاموں جانے کیلئے ناشتہ تیار نہ ہونے کیوجہ سے دیر سے پہنچنا معمول بن گیا ہے اسی طرح شام کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے گھریلو خواتین کھانا پکانے میں دشواری پیش آرہی ہے ،عوامی ،سماجی ملتوی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر الائیڈ ہسپتال میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے ۔

متعلقہ عنوان :