ڈیرہ اسماعیل خا ن:محکمہ صحت ڈیرہ نے بی ایچ یوشورکوٹ میں سرکاری بنگلہ این جی اوزکوذاتی کرایہ پردیدیا

اتوار 21 دسمبر 2014 18:05

ڈیرہ اسماعیل خا ن( اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014)محکمہ صحت ڈیرہ نے بی ایچ یوشورکوٹ میں سرکاری بنگلہ این جی اوزکوذاتی کرایہ پردیدیا۔سیکرٹری صحت خیبرپختونخواہ نے ای ڈی اوصحت ڈیرہ سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ڈیرہ کے کلرک مافیا نے ای ڈی اوصحت کی آشیرباد پربی ایچ یو کورائی میں کام کرنیوالی این جی او پرائم کوسابقہ ایم ایس ڈی ایچ کیوڈیرہ ڈاکٹرامان اللہ کی وجہ سے ڈیرہ شہرسے کچھ فاصلے پرشورکوٹ میں قائم بی ایچ یو میں کام کرنے کی اجازت دی ہے ۔

پرائم این جی او نیوٹریشن پرکام کررہی ہے ۔ڈاکٹرامان اللہ کوپرائم این جی او کاپراجیکٹ منیجرڈیرہ تعینات کیاہے قبل ازیں ٹارگٹ پوراکرنے میں ناکامی پردوپراجیکٹ منیجرکوتبدیل کیاہے ۔پرائم این جی او کوغیرقانونی طورپرشورکوٹ بی ایچ یوکے سرکاری بنگلہ کوکام کرنے کی اجازت دی ہے محکمہ صحت میں کام کرنیوالے کلرک عباس‘سٹورمنیجرسلیم خان نے ای ڈی اوصحت کی آشیرباد پرزبردستی بنگلہ بھی فراہم کردیاہے جبکہ بی ایچ یوشورکوٹ کے عملہ نے اس پرشدیداحتجاج بھی کیاہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ نیوٹریشن میں کام کرنیوالی این جی اوزمیں محکمہ صحت نے اپنے من پسند افرادبھی کھپادےئے ہیں اس سلسلے میں سیکرٹری صحت خیبرپختونخواہ مشتاق جدون کے ای ڈی اوصحت کے رابطے کرنے کے بارے میں بھی معلوم ہوا ہے ۔سرکاری بنگلہ این جی اوکوفراہم کرنے کے حوالے سے محکمہ صحت ڈیرہ کے دفترنے تصدیق بھی کی ہے۔