صوبائی وزیر برائے صحت جام مہتاب حسین ڈھر کا اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر پر قاتلانہ حملے پر افسوس کا اظہار،واقعہ کی مذمت

پیر 22 دسمبر 2014 15:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر برائے صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر پر قاتلانہ حملے کے واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ معصوم انسانوں او ر خاص کر انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کے قاتل انسان دشمن اور درندہ صفت ہیں ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر ان دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا سکتی ہے۔ ہمارے اتحاد میں ہی ان انسانیت کے دشمنوں کی شکست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کو قتل کرنے والوں کے خلاف حکومت نے سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے او ر جلد ہی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا کہ حکومت سندھ ڈاکٹروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے۔