دہشتگردوں اور تحفظ دینے والوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جائیگا ، وزیر اعظم نواز شریف ،

معصوم لوگوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہو گی، دہشت گردی پاکستان کیلئے کینسر کی طرح ہے ، لعنت سے نجات حاصل کر کے رہیں گے ،نواز شریف ، قبائلی علاقوں میں ضرب عضب جاری ہے ،شہروں اور دیہاتوں میں چھپے دہشتگردوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ، خطاب

پیر 22 دسمبر 2014 21:22

دہشتگردوں اور تحفظ دینے والوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جائیگا ، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں اور تحفظ دینے والوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جائیگا  معصوم لوگوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہو گی، دہشت گردی پاکستان کیلئے کینسر کی طرح ہے  لعنت سے نجات حاصل کر کے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں انسداد دہشت گردی کے قومی منصوبے بارے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی خواجہ ظہیر احمد، بیرسٹر ظفر اللہ اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب قبائلی علاقوں میں جاری ہے  دوسری کارروائی ہمارے شہروں اور دیہاتوں میں چھپے دشمن کے خلاف ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ اور پشاور چرچ کے واقعات میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہو گی۔