سوات میں پولیو وائرس کا ایک اورکیس سامنے آگیا

مزید38بچوں کے نمونے لیکر ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھجوادئے گئے ، پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضلع بھر کے پینسٹھ یونین کونسلوں میں 449000پانچ سال تک کے بچوں کو پلائے جائینگے ،ذرائع

پیر 22 دسمبر 2014 22:30

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) سوات میں پولیو وائرس کا ایک اورکیس سامنے آگیا ہے ، مزید38بچوں کے نمونے لیکر ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھجوادئے گئے ہیں،محکمہ صحت کی جانب سے مسلسل تیسری بار انسدادپولیو مہم شروع کردی گئی ہے ،محکمہ صحت کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے شالپین میں پولیووائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا اور دیدن گل کے پندرہ ماہ کے بیٹے ریحان میں بھی پولیوائرس کی تصدیق ہوکر ہمیشہ کیلئے معذورہوگیا ہے،اس سے قبل ریحان کا چچاذاد اکیس ماہ کے ابوطلحہ ولد نورمحمد میں بھی پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی تھی جبکہ مزید اڑتیس بچوں کے نمونے لیکر ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھجوادئے گئے ہیں ،سوات میں پانچ سال کے بعد پولیووائرس کے دو کیس سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے مسلسل پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے مہم کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کے روز تیسری مہم کا آغاز کردیا گیا چارروزہ پولیو مہم کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ، محکمہ صحت زرائع کے مطابق پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضلع بھر کے پینسٹھ یونین کونسلوں میں 449000پانچ سال تک کے بچوں کو پلائے جائینگے جس کے لئے 1209ٹیمں تشکیل دی جاچکی ہیں جس میں 1083موبائل ،86فیکسڈ اور 40ٹرانزٹ ٹیمں شامل ہیں ۔