سکھر کے بعد میانوالی جیل میں بھی سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

منگل 23 دسمبر 2014 11:53

سکھر کے بعد میانوالی جیل میں بھی سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے ..

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) سکھر کے بعد سنٹرل جیل میانوالی میں بھی سزائے موت کا قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میانوالی میں سزائے موت کا 55سالہ قیدی لیاقت ولد یعقوب صبح کے وقت دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

لیاقت اپنی بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں گزشتہ چار سالوں سے جیل میں قیدتھا۔ وہ 9بچوں کا باپ بھی تھا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کرنے کیلئے ہسپتال میانوالی بھیجا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے معدہ سے خوراک نکال کر کچھ حصے لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کیلئے بھجوا دئیے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :