بے نظیر بھٹو کی شہادت محنت کش محکوم اور متوسط طبقے کے لیے ایک مشعل راہ ہے‘تعظیم بیگم

منگل 23 دسمبر 2014 12:19

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر شعبہ خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری تعظیم بیگم نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان پیپلز پارٹی اور دنیا بھر کے محنت کش محکوم اور متوسط طبقے کے لیے ایک مشعل راہ ہے بے نظیر بھٹو شہید کی جلائی ہوئی شمع کو کبھی پاکستان پیپلز پارٹی اور مزدور ،محنت کش طبقہ کبھی ۔

۔۔

(جاری ہے)

نہیں دے گا بے نظیر بھٹو شہید ایک نظریہ ایک سوچ ایک فکر کا نام ہے جو رہتی دنیا تک زندہ رہے گا بے نظیر بھٹو نے ملک کے اند ربحالی جمہوریت کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کو قربانی دی ہے ملک کے اندر جمہوریت کا پودا لگایا تھا اس پودے کی حفاظت کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تعظیم بیگم نے کہا کہ 27دسمبر کو ملک دشمنوں نے ایک انقلابی آواز سوچ کو دبانے کو کوشش کی وہی انقلابی آواز وہی انقلابی سوچ آج پورے پاکستان کے عوام کی آواز بن چکی ہے انھوں نے کہاکہ 27دسمبر کو ایک تجدید عہد کا دن ہے جب تک ملک کے اندر غربت ،جہالت،بے روزگاری ہے بے نظیر شہید کے دیے ہوئے فلسفے اور منشور پر جدوجہد جاری رہے گی انھوں نے کہا کہ پورے بھٹو خاندان نے پاکستان کی سلامت ،استحکام پاکستان،پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے تعظیم بیگم نے کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں اور بچیوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے پشاور سانحہ قومی المیہ ہے پشاور سانحے کا غم کبھی ختم نہیں ہونے والا انھوں نے کہا کہ بچوں کو شہید کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنانا چاہیے۔