وزارت صحت نے ادویات کی تیاری ،قیمتوں کا نظام بہتر بنانے کیلئے ڈرگ ریگولیٹری پالیسی تیار کرلی

ادویات کی قیمتوں میں 8فیصد اضافے کی تجویز

منگل 23 دسمبر 2014 15:44

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وزارت صحت نے ادویات کی تیاری ،قیمتوں کا نظام بہتر بنانے کیلئے ڈرگ ریگولیٹری پالیسی تیار کرلی،ادویات کی قیمتوں میں 8فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے وزارت صحت کے حکام کوادویات کی قیمتوں کے حوالے سے شہریوں کے مفادات کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری پالیسی میں ادویات کی قیمتیں فوری طور پر 8فیصد تک بڑھانے ،مستقبل میں افراط زر کی سالانہ شرح کے نصف اضافے کی تجاویز دی گئی ہے۔