راولپنڈی کے ہسپتالوں کو جدید مشینری دینے پر وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں، چوہدری سرفراز افضل

منگل 23 دسمبر 2014 20:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت اور ان کو زندگی کی تمام بنیادی اور جدید سہولیات پہنچانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف دن رات کوشاں ہیں اور خصوصاً راولپنڈی کے عوام کی فلاح کے لیے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر دلچسپی لی․انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے کے بعد راولپنڈی کے شہریوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے جدید ڈائلیسز مشینوں، سی ٹی سکین مشینوں اور وینٹی لیٹرز کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کی صحت دوست پالیسی کا حصہ ہیں جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بے حد مشکور ہیں اور اس کے حصول کے لیے حنیف عباسی کی خصوصی کاوشیں قابل ستائیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :