اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے سال 2014 کو دنیا بھر کے بچوں کیلئے بد ترین سال قرار دیدیا ،

افریقہ، عراق، جنوبی سوڈان، شام، یوکرائن اور فلسطین میں ڈیڑھ کروڑبچے جنگ، لڑائی جھگڑے اور بیماریوں کا شکار بنے

منگل 23 دسمبر 2014 23:35

نیو یارک ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے سال 2014 کو دنیا بھر کے بچوں کیلئے بد ترین سال قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سال افریقہ، عراق، جنوبی سوڈان، شام، یوکرائن اور فلسطین میں ڈیڑھ کروڑبچے جنگ، لڑائی جھگڑے اور بیماریوں کا شکار بنے۔ بچوں کو یکے بعد دیگرے اتنے تکلیف دہ حادثات سے گزرنا پڑا لیکن عالمی برادری کسی بھی مسئلے پر دھیان نہ دے سکی۔