سابق امریکی صدر بش سینئر کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

بدھ 24 دسمبر 2014 12:12

ہوسٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 دسمبر 2014ء) امریکی سابق صدر جارج بش سینئر کی طبیعت خراب ہوگئی ، ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سابق صدر کے فیملی ترجمان کے مطابق جارج ایچ ڈبلیو بش کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ، جس کے باعث 90 سالہ سابق صدر کو ٹیکساس اسپتال داخل کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال میں انہیں آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔صدر بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدرکی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں،وہ 43ویں صدر جارج ڈبلیو بش کے والد ہیں ، صدر بش سینئر اس سے قبل صدر رونالڈ ریگن کے نائب بھی رہ چکے ہیں۔