تلی ہوئی غذائی اشیا کو اخباری کاغذ میں پیک کرنا صحت کیلئے نقصان دہ قرار

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:53

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) شعبہ صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ تلی ہوئی غذائی اشیاء کو اخباری کاغذ میں لپیٹ کر پیک کرنے سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ، کباب ، پکوڑے ، سموسے یا تلی ہوئی مچھلی وغیرہ کو اخبار کے کاغذ میں لپیٹنے سے احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ تلی ہوئی گرم اشیا اخبار کی چھپائی میں استعمال ہونے والی روشنائی کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزا میں سے اکثر صحت کیلئے انتہائی مضر ہوتے ہیں اور تلی ہوئی اشیا ان اجزا کو جذب کر لیتی ہیں اس لئے ان کو اخباری کاغذوں میں پیک کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے ، احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے پتے اور پھیپھڑوں کے سرطان سے بچا جا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :