جھڈو صحت مرکز میں ڈاکٹروں کی کمی اور مبینہ کرپشن کے خلاف جئے سندھ محاذکا بھوک ہڑتالی کیمپ

جمعرات 25 دسمبر 2014 17:38

جھڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) جھڈو صحت مرکز میں ڈاکٹروں کی کمی اور مبینہ کرپشن کے خلاف جئے سندھ قومی محاز کی جانب سے اسٹیشن رود پر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جس کی قیادت جسقم کے تعلقہ صدر غلام رسول کھوسہ ،اشفاق لغاری، عباس کھوسہ ، آصف کپری نے کی ، جبکہ شہر کے سیاسی سماجی و ادبی شخصیتیوں ایوب کھوسہ ، حاجی نثار قائم خانی ، جلیل انڑ ، عداللہ کھوسہ سمیت دیگر نے بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں آکر جسقم رہنماؤں کے ساتھ ملکر جدوجہد کرنے کی یقین دہانی کروائی ، اس موقع پر غلام رسول کھوسہ نے کہا کہ جھڈو صحت مرکز میں پندرہ مہینوں سے ایم ایس کی پوسٹ پر کوئی بھی ڈاکٹر موجود نہیں ہے جبکہ تیس سے زائد افراد کا اسٹاف ڈیپوٹیشن پر ہے جن میں ایم بی بی ایس ڈاکٹراور لیڈی ڈاکٹر بھی شامل ہیں ، غلام رسول نے کہا کہ جو ڈاکٹر تعینات ہیں وہ بھی ڈیوٹی دینے کے بجائے اپنی زاتی کلینک کی تشہیر کرتی ہیں ، بھوک ہڑتال کرنے والے جسقم کارکنان نے صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ جھڈو صحت مرکز میں ڈاکٹروں کی کمی اور مبینہ کرپشن کا سختی سے نوٹس لیا جائے بصورت دیگر ہمارا احتجاجی دائرہ وسیع ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :