صحت ،تعلیم لوگوں کو شعور دیتی ہے ،کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر شیرانی

جمعرات 25 دسمبر 2014 20:15

شیرانی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) صحت اور تعلیم لوگوں کو شعور دیتی ہے صحت اور تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیرانی کم ژوب نے بیسک ہیلتھ یونٹ شرن عبدالستار کے افتتاح کے موقع پرکیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرپی پی ایچ آئی شیخ جہانزیب مندوخیل اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد کاکڑایگزیکٹیو سیدامان شاہ بھی اُنکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا صحت اور تعلیم کے مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں اچھی صحت اور معیاری تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر شیخ جہانزیب مندوخیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بی ایچ یو کا باقاعدہ انتظام پی پی ایچ آئی شیرانی ژوب نے سنبھالتے ہوئے فلفور ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کی لاگت سے طبی آلات اور فرنیچر فراہم کئے اور ماہانہ بیس ہزار میڈیسن کی فراہمی کی جائے گی ا نہوں نے کہا پی پی ایچ آئی بی ایچ یو پر ضروری عملے کی تعنیاتی ڈاکٹر ایل ایچ وی کی تعنیاتی عنقریب عمل میں لائی جائے گی تاکہ اس پسماندہ علاقے کے عوام کی پرائمری ہیلتھ کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائی جاسکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راشد رزاق اور سیکرٹری کمپنی پی پی ایچ آئی سلام شاہ کی خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیابعدازاں قبائلی رہنماء ملک عبدالستار شیرانی نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

متعلقہ عنوان :