سعودی عرب نے سگریٹ نوشی پر قابو پانے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی

جمعہ 26 دسمبر 2014 16:34

سعودی عرب نے سگریٹ نوشی پر قابو پانے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) سعودی عرب میں بڑھتی سگریٹ نوشی پر قابو پانے کیلئے بڑے پیمانے پر ایک ماہ کی آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہم کے دوران عوام کو سگریٹ نوشی کے نقصانات سے آگاہ کرنے کیساتھ ساتھ سگریٹ نوشی ترک کرنے بارے سائنسی طریقوں سے بھی آگاہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت میں فیملی میڈیسن کنسلٹنٹ اور ٹوبیکو کنٹرول ٹیم کی سربراہ نے بتایا کہ ریاض کے مقامی شاپنگ مال میں قائم کئے جانیوالے موبائل کلینک میں اوسطاً 30سے 40سگریٹ نوش آتے ہیں جنہیں سگریٹ نوشی کرنے اور انقصانات بارے طبی نقطہ نظر سے بتایا جاتا ہے اور انہیں نکوٹین کی متبادل ادویات بھی دی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت مرد و خواتین کیلئے الگ الگ چھاپے گئے ہزاروں پمفلٹس تقسیم کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :