پولیوسے بچاؤکے لئے دیہاتوں میں شعوری مہم چلائی جائے‘چےئرمین محمد علی جناح کمپلیکس

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء ) ،محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ پولیوسے بچاؤکے لئے دیہاتوں میں شعوری مہم چلائی جائے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گاؤں اور دیہاتوں میں عوام کو بیماری کے متعلق شعورکم ہوتا ہے اس لئے یہاں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے خصوصی طورپر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،پولیوخطرناک مرض ہے جس سے بچاؤممکن ہے مگر اس کے لئے عوام میںآ گاہی ضروری ہے ،اس حوالے سے ذرائع ابلاغ اپنا کردار ادا کریں جبکہ فلاح اور نجی اداروں کو بھی اپناکردارادا کرنا چاہیے،پولیوکے خلاف مہم صرف چند جاری نہ رکھی جائے بلکہ اسے پورا سال جاری رہنا چاہیے اور اس مہم میں معاشرے کی اہم شخصیات کو شامل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :