جنوبی وزیرستان ،سردی کی شدت میں اضافہ ،بچوں، بڑوں میں کھانسی، گردن توڑ بخار، قے نے وبائی بیماری کی شکل اختیار کرلی

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:44

وانا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) جنوبی وزیرستان وانا میں سردی کی شدت میں اضافہ بچوں اور بڑوں میں نمونیا،کھانسی ،گردن تھوڑ بخار اور قے جیسی بیماریوں نے وبائی شکل اختیار کر لی ،عوام نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان وانا کی چار تحصیلوں کے لئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں کیونکہ واناکے سرکاری ہسپتالوں ،بی،ایچ،یواور ڈسپنسریوں میں مذکورہ بیماریوں کے لئے کوئی مواثر ادویات نہیں مل رہی ہیں وانا ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپنے مریضوں سے ائے ہوئے لوگوں نے حضرگل،اور اخترزادہ نے مقامی میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وانا کے سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کے لئے نہ ادویات مل رہی ہے اور نہ ڈاکٹر انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں انکے عملہ کہتاہے کہ اج ڈاکٹر موجود نہیں ہے کل اؤ جب ادویات اور تلخ گولیوں کا پچھتے ہیں کہتے ہیں یہاں نہیں ہے بازار سے لے لو انھوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہے ہمارے بوڑے اور بچیں مذکورہ محلق بیماریوں سے بے حال ہیں ہم میں پرایئوٹ کلینکوں میں علاج کرنے کا کوئی وسیلہ نہیں ہے اسلئے محکمہ ہیلت کے علی حکام کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل برمل،شکئی،وانا،اور تحصیل توئی خلہ کے لیئے موبائل ہیلت ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :