منرل واٹر کی سیل پیک بو تل میں ڈینگی مچھر کی بر آمد گی پر کمشنر کراچی کا اظہا ر بر ہمی

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:48

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے منرل واٹر کی ایک کمپنی کی (Seal )سیل پیک بو تل سے ڈینگی مچھر کی برآمد گی پر سخت برہمی کا اظہا ر کر تے ہو ئے ایڈیشنل کمشنر ٹوحاجی احمد اور پا کستان اسٹینڈرڈ کو الٹی کنٹرول اتھا رٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ منرل واٹر کی فیکٹری کا وزٹ کریں ، کمپنی کا سیمپل نا صرف فیکٹری سے بلکہ مختلف با زاروں سے بھی لیا جا ئے اور ان کا لیبا رٹری ٹیسٹ کرکے اسکی رپو رٹ 10 روز کے اندر انھیں پیش کی جا ئے ،ان خیا لا ت کا اظہا ر انھوں نے اس حوالے سے فوری طور پر بلا ئے گئے اجلا س کی صدارت کے مو قعہ پر کیا ،اجلا س میں ایڈیشنل کمشنر کراچی ٹوحاجی احمد ،ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ،پاکستان اسٹینڈرز کو الٹی کنٹرول اتھا رٹی( PSQCA ) کا نما ئیندہ ،شکایت کنندہ سید محمد حسنین اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی اس موقعہ پر مو جو د تھے ،کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر کہا کہ شہریو ں کو غیر میعاری ،جعلی ،ملا وٹ شدہ اور مضر صحت اشیا ء کو فروخت کرنے کی کسی کو بھی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی ایسے سماج دشمن عنا صر کو لو گوں کی زندگی اور صحت سے کھیلنے دیا جا سکتاہے ۔

(جاری ہے)

انھو ں نے ہدایت کی کہ ایسے گھنا ؤ نے کا روبا ر میں ملوث افراد کسی رحم یا نرمی کے مستحق نہیں ان کے خلا ف بے رحما نہ اور بلا کسی تفریق کے سخت کریک ڈاؤن کیا جا ئے اور بھا ری جر مانے ،چالا ن اور گرفتاریا ں کی جا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :