پنڈی بھٹیاں ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بلڈ کینسر کا مریض ایمرجنسی میں ڈاکٹر نہ ہو نے کے باعث دم توڑگیا

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:37

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بلڈ کینسر کا مریض ایمرجنسی میں ڈاکٹر نہ ہو نے کے باعث دم توڑگیا جس پر اس کے ورثا نے احتجاج کیا اور کہافرحت نواز دو گھنٹے تک امداد کا منتظر رہا مگر اس کو ریفر کرنے کیلئے ایمبولینس بھی نہ فراہم کی گئی مگر جب اس کی موت واقع ہو گئی تو ایمبولینس بھی آگئی اس کے ورثاکا کہنا ہے بر وقت ایمر جنسی میں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث اس کی موت واقع ہوئی ہے متوفی نواحی گاوٴں شوری مانیکا کا رہنے والا تھا ہسپتال ذرائع نے اس سلسلہ میں موقف نہ دیا یاد رہے اس سے قبل بھی ایک نوجوان اختر علی بھی ایمر جنسی میں ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث بر وقت امداد نہ ملنے پر موت کے منہ میں چلا گیا تھا ایمر جنسی میں ڈاکٹر کا نہ ہونا معمول بنا نا ہوا ہے مگرحکام نے اس جانب توجہ تک نہ دی شہریوں علاقہ بھر سے لوگوں نے ایمرجنسی میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے پنڈی بھٹیاں نامہ نگار پنڈی بھٹیاں اور گردو نواح میں آج صبح نو بجے تک موٹروے ایم ٹو ایم تھری سمیت علاقہ شدید دھند اور سردی میں رہا شدید دھند میں موٹر سائیکل ٹرک سے پنڈی بھٹیاں حافظ آباد روڑپر ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار نو جوان موقعہ پر دم توڑ گیا جبکہ چنیوٹ رور پر بھی دو ٹرک ٹکرا گئے دو افراد معمولی زخمی ہو گئے اور نو بجے صبح موٹر وے پر ٹریفک بحال ہوئی اور رات بھر ٹریفک کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا پنڈی بھٹیاں نامہ نگار بارہ ربیع الا ول کو جشن عید میلاد النبی منانے کی تیاریاں جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے سنی تنظیوں سنی تحریک انجمن غوثیہ مرکزی میلاد کمیٹی جماعت اہلسنت انجمن بلال اور دیگر نے جشن میلاد کے مرکزی جلوس کے سلسلہ پروگرام تشکیل دیئے ہیں مرکزی جلوس حضرت میاں خیر محمد نون شہید کے دربار سے نکالا جائے گا جو بازاروں سٹرکوں سے درود و سلام کے ساتھ سبز جھنڈوں بنیروں نعت خوانی کے ساتھ گزرے گا عقیدت اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ دن بار تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا مساجد کو سجانے لائیٹنگ سے سجایا جائے گا گھروں دوکانوں دفاتر کو بھی سجایا جائے گا میلاد مصطفی کی محافل کاسلسلہ جاری ہے جشن کے روز بھی ان میلاد مصطفی کا اور کھانوں اور تقسیم کرنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہیگا ممتاز علماء نعت خواں بھی شرکت کر رہے ہیں ۔