نوشہرہ، پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس،

پیرامیڈیکل سٹاف کے سکیلوں کے اپ گریڈیشن کے تاریخی اعلان پر صوبائی وزیراعلیٰ اور وزیرصحت سیکرٹری ہیلتھ صوبائی پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش

جمعہ 26 دسمبر 2014 21:47

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر پیرامیڈیکس صڈر ضلع نوشہرہ ڈاکٹر محمد سراج خان منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری ناصر خان لیبارٹری ،کلاس فور ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری اول خان خادم ٹیکنیشن طاہر خان فائز خان نے شرکت کی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کی جانب سے محکمہ صحت کے پیرامیڈیکل سٹاف کے سکیلوں کے اپ گریڈیشن کے تاریخی اعلان پر صوبائی وزیراعلیٰ اور وزیرصحت سیکرٹری ہیلتھ صوبائی پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا اجلاس میں ضلع بھر کے تمام پیرامیڈیکس سٹاف کو مطلع کیاگیا کہ وہ اپنے اپ گریڈیشن کے سلسلے میں ضروری دستاویزات سروس بکس کے ساتھ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نوشہرہ سے فوری رابطہ کرے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے اس تاریخی اقدام سے ریٹائرڈ ہونے کے قریب محکمہ صحت کے ملازمین بھی فائدہ اٹھا سکیں گے سراج خان نے کہا کہ وہ اپنی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نوشہرہ میں پیرامیڈیکس سٹاف کا کنونشن منعقد کریں گے اور اس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی صوبائی وزیرصحت محکمہ صحت اعلیٰ حکام کو شرکت کی دعوت دیں گے ۔