نواز حکومت جی ڈی پی کا 0.4 فیصد صحت پر خرچ کررہی ہے‘ اسٹیٹ بینک رپورٹ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 13:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے کھوکھلے نعروں کا پول کھول دیا اور اعدادو شمار کے ذریعے قوم کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت نے جی ڈی پی کا صرف 2014ء میں 0.4 فیصد صحت کے شعبے پر خرچ کیا ہے۔ 2013ء میں یہ شرح 0.3 فیصد تھی جبکہ 2012ء میں بھی شرح 0.3 فیصد تھی۔

(جاری ہے)

2010ء میں جی ڈی پی کا 0.5 فیصد صحت پر خرچ کیا گیا تھا جبکہ 2011ء میں 0.2 فیصد تھا۔

ملک میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح ایک ہزار بچوں میں 66 بچے انتقال کرجاتے ہیں جبکہ 2012ء میں 69 فیصد‘ 2011ء میں 71 فیصد اور 2010ء میں 72 فیصد نوزائیدہ بچے مرگئے تھے۔ حکومت کی ترجیحات میں صحت کا شعبہ شامل نہیں ہے جس کی وجہ سے ہر سال ہزاروں افراد طبی امداد نہ ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور مالی وسائل کی وجہ سے ہسپتالوں کی حالت خوفناک ہوچکی ہے۔