شہر میں کل سے شروع ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں ‘ ڈی سی او لاہور،

پولیو مہم میں4ہزار پولیو ٹیمیں حصّہ لیں گی ، 15لاکھ70ہزارپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے‘ محمد عثما ن

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی زیر صدارت انسدادپولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز، ای ڈی او( ہیلتھ) اور ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ29دسمبرسے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کیے جائیں اور پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے حوالے سے تمام ٹاؤنز آج (اتوار)اپنے ٹاؤنز میں پولیس حکام کے ساتھ ملکر خصوصی میٹنگ کریں اور حساس علاقوں میں کام کرنے والی پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بتایا کہ تمام ٹاؤنز نے انسداد پولیو مہم میں حصّہ لینے والے ملازمین کی ٹریننگ کا کام مکمل کر لیا ہے اور پولیو مہم میں4ہزار پولیو ٹیمیں حصّہ لیں گی جبکہ15لاکھ70ہزارپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی کہ وہ پولیو آگاہی کے حوالے سے تیار کیے گئے فلوٹ کو اپنے اپنے ٹاؤن کے مختلف بازاروں اور اہم شاہرات پر چلائیں تاکہ لوگوں کو پولیو کے قطروں کی اہمیت کے متعلق آگاہی ہو۔

متعلقہ عنوان :