شیرانی ،مختلف علاقوں میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے درجنوں بچے متاثر

ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:18

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) شیرانی کے مختلف علاقوں میں خسرے کی وباء پھیلنے سے درجنوں بچے متاثر ہو گئے تفصیلات کے مطابق شیرانی کے مختلف علاقوں اژدن محمد ایوب بیژئی شنہ پونگہ اور دیگرمیں خسرے کی وباء پھیلنے سے درجنوں بچے متاثر ہو گئے ان بچوں میں امین اللہ ،احسان اللہ ،رفیع اللہ، عابدبخت روزہ، روبینہ، فریدہ اور دیگر شامل ہیں مقامی ذرائع کے مطابق اب تک محکمہ صحت کی جانب سے کو ئی ٹیم متاثرہ علاقوں میں میں نہیں پہنچی متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے حکام بالا سے ٹیمیں پوری طور پر بھیجوانے کا مطالبہ کیا ہے ۔