وانا، جنوبی وزیرستان وانا میں سردی کی شدت میں اضافہ ،بیماریوں نے وبائی شکل اختیار کر لی ،

عوام کاجنوبی وزیرستان وانا کی چار تحصیلوں کے لئے موبائل ٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:18

وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) جنوبی وزیرستان وانا میں سردی کی شدت میں اضافہ بچوں اور بڑوں میں نمونیا،کھانسی ،گردن توڑ بخار اور کہے جیسی بیماریوں نے وبائی شکل اختیار کر چکی ہیں عوام نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان وانا کی چار تحصیلوں کے لئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں کیونکہ واناکے سرکاری ہسپتالوں ،بی،ایچ،یواور ڈسپنسریوں میں مذکورہ بیماریوں کے لئے کوئی مواثر ادویات نہیں مل رہی ہیں وانا ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپنے مریضوں سے ائے ہوئے لوگوں نے حضرگل،اور اخترزادہ نے مقامی میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وانا کے سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کے لئے نہ ادویات مل رہی ہیں نہ دوائیاں بھی باہر سے لانے کا کہا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہے ہمارے بوڑھے اور بچے مہلک بیماریوں سے بے حال ہیں ہم میں پرائیویٹ کلینکوں میں علاج کرنے کا کوئی وسیلہ نہیں ہے اس لئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل برمل،شکئی،وانا،اور تحصیل توئی خلہ کے لیئے موبائل ہیلتھ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔


متعلقہ عنوان :