تھر میں غذائی قلت اور صحت کی بنیادی سہولتوں کے فقدان نے مزید 2 بچوں کو نگل لیا

اتوار 28 دسمبر 2014 12:58

مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) تھر میں غذائی قلت اور صحت کی بنیادی سہولتوں کے فقدان نے مزید 2 بچوں کو نگل لیا جس کے بعد رواں ماہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 123 ہوگئی ۔تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول ہسپتال مٹھی میں صبح ایک ماہ کی رادھا اور 7 دن کا علی محمد دم توڑگئے۔

(جاری ہے)

رواں برس بھوک ، افلاس اور بنیادی صحت کی سہولیات کی کمی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 633 ہوگئی ہے۔ جن میں صرف رواں ماہ 123 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔معصوم بچوں کی اموات اور میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ غفلت کی نیند سے بیدار نہیں ہوئی۔ سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود حاملہ خواتین اور بچوں میں کمبل اور کھجوروں سمیت گندم کی تقسیم سست روی کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :