پنجاب کے نو اضلاع میں تین روز انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی ،

موبائل پٹرولنگ ٹیموں سمیت 20ہزار اہلکار پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی حفاظت کرینگے‘وزارت داخلہ

اتوار 28 دسمبر 2014 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پنجاب کے نو اضلاع میں تین روز انسداد پولیو مہم کل( پیر ) سے شرع ہو گی ،تین روز تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے لیے سکیورٹی فراہم کر دی گئی اور ہر ضلع میں پولیس کے زیرنگرانی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سکیورٹی میں کمی کے باعث ملتوی ہونے والی انسداد پولیو مہم کا آغاز 29دسمبر کو ہوگا۔

وزارت داخلہ کے مطابق موبائل پٹرولنگ ٹیموں سمیت 20ہزار اہلکار پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی حفاظت کرینگے،ہر پولیو ٹیم کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات ہونگے،جبکہ متعلقہ تھانے کو بھی اطلاع دی جائے گی۔ پولیو کے قطرے پلانے کے دوران حساس یونین کونسلز میں پولیس موبائل پٹرولنگ بھی جاری رہے گی۔لاہور،راولپنڈی،ڈیرہ غازی خان،میانوالی،ملتان،مظفرگڑھ،راجن پور رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں 58لاکھ 96ہزار 940بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جسکے لئے 2800پولیو ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پشاور میں ایک روز ہ مہم کے دوران شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد رکھی گئی ۔ ایک روزہ پولیو مہم میں سات لاکھ چون ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا جبکہ اس مہم کیلئے سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات رہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے بچوں کو پولیو مہم کے دوران شہر میں موٹر سائیکل چلانے پر مکمل طور پر پابندی عائد رکھی ۔

متعلقہ عنوان :