آلو کی بھرپور پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھا جائے ، محکمہ زراعت پنجاب

اتوار 28 دسمبر 2014 15:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے آلو کے کاشتکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھرپور پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں۔ترجمان نے کہاکہ تنے اور آلو کا کوڑھ کی بیماری سے پودے کے متاثرہ حصے سیاہ ہو جاتے ہیں جبکہ شدید حملہ کی صورت میں پودا مر جاتا ہے۔ آلو کا سوکا / مرجھاؤ کی بیماری کے جراثیم متاثرہ آلو کے بیج اور زمین میں پائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بعض اوقات پودے اگتے ہی نہیں یا اگتے ہی مرجھا جاتے ہیں جبکہ مرض کی شدت میں جڑیں گل سڑ جاتی ہیں، یہ بیماری پودے پر کسی بھی وقت حملہ آور ہو سکتی ہے۔ وبائی حملہ کی صورت میں اگر فوراً سد باب نہ کیا جائے تو ساری فصل ایک دو دن میں تباہ ہو جاتی ہے۔ ترجمان نے کاشتکاروں سے کہاکہ آلو کی فصل کو ان مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں جبکہ شدید حملہ کی صورت میں کیمیائی تدارک کیلئے زہروں کا سپرے محکمہ زراعت کے مقامی فیلڈ عملہ کے مشورہ سے کریں ۔

متعلقہ عنوان :