شام،2014میں خوراک و ادویات کی قلت سے 100بچوں سمیت 3سو سے زائد شہری ہلاک ہوئے ،رپورٹ

اتوار 28 دسمبر 2014 17:48

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) شامی حکومت کے زیر محاصرہ علاقوں میں 2014ء میں خوراک اور ادویات کی قلت کے باعث تقریباً100بچوں سمیت 300سے زائد عام شہریوں کی اموات واقع ہوئیں،یہ بات ایک مبصر گروپ نے کہی۔حقوق انسانی سے متعلق برطانیہ میں قائم مبصر گروپ کا کہنا ہے کہ 313اموات جن میں 34خواتین شامل ہیں،جھڑپوں کے مرکزی مشرقی غوثہ خطے میں رونما ہوئیں،جو کہ باغیوں کا مضبوط گڑھ ہے اور ڈیڑھ سال کے عرصے کیلئے فوج کے محاصرے میں رہا۔

(جاری ہے)

اس نے محاصرے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کی،جو کہ ضرورت کے وقت علاقوں میں امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق شام کی تقریباً4سالہ جنگ میں 2لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور نصف آبادی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوچکی ہے۔رواں مال اقوام متحدہ نے ہنگامی امداد کی فراہمی اور شام اور تنازعہ سے متاثرہ خطے بھر میں تقریباً 18ملین افراد کی دیرپا بنیادوں پر مدد کیلئے8.4ارب ڈالر کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :