لاہور سمیت پنجاب کے 9اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، 58لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ‘ ترجمان

پیر 29 دسمبر 2014 13:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے 9اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، مہم کے دوران 58لاکھ سے زائد بچوں کو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سکیورٹی کی فراہمی کے بعد پیر کے روز سے صوبے کے 9اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے لیکن صوبے بھر میں چھائی دھند اور سردی کے باعث مہم تاخیر سے شروع ہوئی،مہم کا آغاز ساڑھے آٹھ بجے کی بجائے صبح دس بجے سے ہوا۔

لاہور، راولپنڈی ، ڈیرہ غازی خان،میانوالی،ملتان،مظفرگڑھ،راجن پور رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں پانچ سال سے کم عمر 58لاکھ 96ہزار 940بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو ٹیموں کیساتھ متعلقہ تھانے کا ایک ایک اہلکار تعینات کیا گیاجبکہ حساس یونین کونسلز میں پولیس موبائل پٹرولنگ بھی جاری رہی۔

متعلقہ عنوان :