کامرہ کینٹ، خشک سردی ،بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے بچے کھانسی ،نزلہ ،زکام ،نمونیا اور مختلف بیماری کا شکار ہونے لگے

پیر 29 دسمبر 2014 20:36

کامرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) خشک سردی اور بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے بچے کھانسی ،نزلہ ،زکام ،نمونیا اور مختلف بیماری کا شکار ہونے لگے ہسپتالوں و ڈاکٹروں کے پاس بیما ر بچوں کا رش۔خشک سردی کی وجہ سے بچوں و بڑوں کومختلف قسم کی بیماریاں لاحق ہورہی ہیں جن میں نمونیا بخار،گلے و سینے کی بیماریاں شامل ہیں ہسپتالوں و ڈاکٹروں کی کلینک میں مریضوں کا اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی کے علاوہ فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ،کسان،چھوٹے وبڑے زمیندار پریشان ملک میں بھر جاری خشک موسم کے دورانیہ میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے انسان و حیوان سب متاثر ہورہے ہیں اسی طرح کسانوں کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے چونکہ ضلع اٹک میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی فصل کوشدید خطرات لاحق ہیں علمائے کرام نے عوام سے اپیل کی ہے وہ اللہ کے حضور اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور استغفار کو اپنا شعار بنائیں سودی نظام ،کرپشن، جھوٹ اور منشیات سے چھٹکارا حاصل کرکے ہی اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :