ہیلتھ پر و ٹو کول محکمہ صحت کے حکام کے حوالے کر دیا ہے ،رشید شاہ

پیر 29 دسمبر 2014 23:21

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء ) غیر سر کا ری تنظیم سو سا ئٹی فار مو بلا ئز یشن ایڈو یکسی اینڈ جسٹس کے رہنما ؤں نے کہا ہے کہ ہیلتھ پر و ٹو کول محکمہ صحت کے حکام کے حوالے کر دیا ہے اور اس سلسلے میں مشا ور ت جا ری ہے یہ بات سما ج کہ رہنما رشید شا ہ نے پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کہی اس مو قع پر مو لا دا د اتما نخیل ،عا د ل جہا نگیر ، مبشر شا ہ، اور عا د ل اظہر بھی مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم گز شتہ 2 سا ل سے نو جوانوں کی تو لید ی صحت کے حوالے سے شعو ر اجا گر کر رہی ہے اور یہ سلسلہ 2015تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سو سا ئٹی کو بھی معلو ما ت فراہم کی جارہی ہے اور پا لیسی لیو ل پر بھی اس مسئلہ کو اٹھا یا گیا ہے کیونکہ اس و قت نو جوان گھمبیر مسائل کا شکار ہیں مگر حکومت کی جا نب سے ان کے مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی بلو چستان میں نوجوانوں کی کو نسلنگ کیلئے کوئی نظا م مو جو د نہیں اس و قت بلو چستان میں صحت کی پا لیسی بنائی جا رہی ہے اس سلسلے میں سماج میں محکمہ صحت کے حکا م کے پا س ہیلتھ پر و ٹو کو ل جمع کر وا دیا ہے اس سلسلہ میں منتخب عوامی نما ئندوں اسا تذ ہ ، علما ء ، وکلا ء ، صحا فیوں اور سو ل سو سا ئٹی کے سا تھ بھی مشا ور ت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہمار ی کو شش ہے کہ ہیلتھ پر و ٹو کو ل کو صحت پا لیسی کا حصہ بنایا جا ئے تاکہ نوجوانوں کودرپیش مسائل سے چھٹکارادلایاجاسکے۔