برطانیہ، ایک طبی اہلکار میں ایبولا وائرس کی تشخیص،

سیو دی چلڈرن‘ نامی امدادی ادارے کی یہ خا تو ن کارکن گذشتہ ویک اینڈ پر سیرالیون سے واپس آئی تھی‘ ڈاکٹرز

منگل 30 دسمبر 2014 13:47

برطانیہ، ایک طبی اہلکار میں ایبولا وائرس کی تشخیص،

لند ن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) برطانوی طبی حکام نے گلاسگو میں ایک خاتون طبی اہلکار کے ایبولا وائراس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ’سیو دی چلڈرن‘ نامی ایک امدادی ادارے کی یہ کارکن گزشتہ ویک اینڈ پر سیرالیون سے واپس آئی تھی۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس خاتون کی فوری طور پر تشخیص کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ اسکاٹش حکام کے مطابق اس خاتون کو لندن کے رائل فری ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ایبولا وائرس میں مبتلا ہونی والی ایک برطانوی نرس کا کامیاب علاج کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :