اداکارہ ثمرہ نور کو کمر درد کی شکایت ، ڈاکٹروں نے چند روز رقص کرنے سے روک دیا

بدھ 31 دسمبر 2014 12:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) اداکارہ ثمرہ نور کو کمر درد کی شکایت ، ڈاکٹروں نے چند روز رقص کرنے سے روک دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹیج کی معروف اداکارہ ثمرہ نور کمر درد کے مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انہوں نے مقامی ہسپتال میں ڈاکٹروں سے اپنی کمر کا معائنہ کروایا جس کے بعد ڈاکٹروں نے ثمر ہ نور کو مشورہ دیا کہ وہ چند روز تھیٹر میں رقص کرنا بند کر دیں ۔ ڈاکٹروں کی ہدایات کو پس پشت رکھتے ہوئے ثمرہ نور نے گزشتہ شب بھی تماثیل تھیٹر میں پرفارم کیا ۔