ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآمیں شوگر مل پر راکٹ حملہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 31 دسمبر 2014 13:28

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآمیں شوگر مل پر راکٹ حملہ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں رات گیے شوگر مل پر2 راکٹ فائر کئے گئے ۔ راکٹ سے شوگر مل کی بیرونی دیوار اور ٹریکٹر ٹرالی کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :