علامہ عبدالرشید کا مسجد کے اندر زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

منگل 3 جولائی 2007 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2007ء) لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے نائب مہتمم غازی عبدالرشید نے حکومت سے مدرسہ کے اندر زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ مطالبہ پولی کلینک سے مدرسہ جامعہ حفصہ اور لال مسجد کے طلباء کو طبی امداد کے بعد گرفتار کرنے کے بعد کیا گیا لال مسجد نے زخمیوں کو ہسپتال بھجوانے کا سلسلہ فوری طور پر روک دیا ہے۔

نائب مہتمم غازی عبدالرشید نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اگر مدرسہ میں طبی سہولیات فراہم کرتی ہے تو کلینک کیلئے جگہ دینے کو تیار ہیں دوسری صورت میں طلبہ و طالبات کی گرفتاری کا سلسلہ بند کیا جائے۔ غازی عبدالرشید نے کہا کہ مذاکرات مسئلے کا واحد ہیں۔ ہمارے پاس قانونی اسلحہ ہے۔ صرف دفاع کر رہے ہیں اگر حکومت نے مذاکرات کا راستہ اختیار نہ کیا تو کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، ابھی تک خود کش حملوں کا سلسلہ شروع نہیں کیا گیا تاہم آپشن موجود ہے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے رابطہ کیا ہے تاکہ مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے اگر رینجرز اپنی پہلی پوزیشنوں پر واپس چلی جائیں تو سیز فائر کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ مدرسہ کے طلباء و طالبات کا نقصان زیادہ ہے 15 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اب یہ حکومت کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کس طرف جانا چاہتی ہے۔