انجلینا جولی چکن پاکس کی بیماری سے صحت یاب ہوگئیں

بدھ 31 دسمبر 2014 14:05

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی چکن پاکس کی بیماری سے صحت یاب ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صحت یابی کے بعد انجلینا جولی کو اپنی بچیوں کے ہمراہ ایک شاپنگ مال میں دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل انجلینا جولی کو چکن پاکس نکل آئے تھے جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں گھر پر آرام کا مشورہ دیا تھا۔