سندھ ہائیکورٹ نے7دن میں شوگر ملز مالکان کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی اجازت دے دی

بدھ 31 دسمبر 2014 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار0تاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے گنے کی کرشنگ کے حوالے سے دائر درخواست پر اپنا فیصلہ معطل کرتے ہوئے 7دن میں شوگر ملز مالکان کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی اجازت دے دی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار میرپور خاص شوگر مل سمیت 20سے زائد شوگرملز کے وکیل ستار پیرزادہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ عدالت عالیہ سندھ نے اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مہلت نہیں دی تھی ۔

اس لیے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے 60دن کی مہلت دی جائے ۔عدالت نے 60دن کے بجائے 7دن کی مہلت دیتے ہوئے اس دوران کے لیے اپنا فیصلہ معطل کردیا ۔واضح رہے کہ منگل کو سندھ ہائی کورٹ نے گنے اور چینی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے شوگر ملزمالکان کو گنے کی کرشنگ شروع کرنے کا حکم دیا تھا ۔