شہرام خان ترکزئی نے خیبر پختونخوا میں نئے ڈرگ لائسنس بنانے پر عائد پابندی ختم کر نے کا اعلان کردیا

صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے ،مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں ، وزیر صحت

بدھ 31 دسمبر 2014 17:46

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار0تاز ترین ۔ 31دسمبر 2014ء) صوبائی سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں نئے ڈرگ لائسنس بنانے پر عائد پابندی ختم کر نے کا اعلان کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے اوراس میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں اس سلسلے میں سیکرٹری عطاء اللہ شاہ کی قیادت میں وفد نے صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وائس چیر مین الحاج محمد اسماعیل خان بھی موجود تھے۔ ایسو سی ایشن کے ممبران نے صوبائی وزیر صحت کو کیمسٹ برادری کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیر صحت نے ایسو سی ایشن کے ممبران کے مسائل سن کر اسی وقت نئے ڈرگ لائسنس پر عائد پابندی ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔ اس اعلان پر تمام کیمسٹ برادری خصوصاً صوبائی کابینہ نے وزیر اعلیٰ پرویزخٹک، صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی ، سیکرٹری صحت محمد مشتاق جدون، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ اکبر خان چترالی ، ڈپٹی سیکرٹری ڈرگ محمد ابراہیم ، سیکشن آفیسر ڈرگ نصیر احمد خان کا شکریہ ادا کیا ۔