اداروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نئی جہتوں سے استفادہ ضروری ہے‘شہبازشریف، ڈیٹا انیلسز ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم،صحت ،توانائی ،ٹرانسپورٹ،سکیورٹی اور دیگر شعبوں میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سے ٹیرا ڈیٹا کارپوریشن کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر کی ملاقات،ڈیٹا انیلسز ٹیکنالوجی کے استعمال اور افادیت پر گفتگو

بدھ 31 دسمبر 2014 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31دسمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ٹیرا ڈیٹا کارپوریشن کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر ڈاکٹر سٹیفن باربسٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیٹا انیلسز ٹیکنالوجی کے استعمال اور افادیت پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں گڈ گورننس اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہی ہے۔

اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی نئی جہتوں سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ تعلیم،صحت ،توانائی ،ٹرانسپورٹ،سکیورٹی،جرائم کی روک تھام اور دیگر شعبوں میں ڈیٹا انیلسز ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مختلف شعبوں میں ڈیٹا انیلسز ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے مربوط پروگرام مرتب کیاجائے۔چیف ٹیکنالوجی آفیسر ٹیرا ڈیٹا کارپوریشن نے اپنے ادارے کی سرگرمیوں کے بارے بریفنگ دی- صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ ، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈاور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔