پاک افغان سر حدی علاقہ برابچہ میں دو سالہ بچہ میں پولیو وائرس کی تصدیق

جمعرات 1 جنوری 2015 18:10

دالبندین ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاک افغان سر حدی علاقہ برابچہ میں دو سالہ بچہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ۔محکمہ صحت کے مطابق چاغی سے متصل پاک افغان سر حد کے قریب پاکستانی علاقہ برابچہ میں دو سالہ شفیع محمد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ڈسڑکت ہیلتھ آفیسر چاغی نے اس خبر کی تصدیق کر دی ۔

(جاری ہے)

اور ہیلتھ آفیسر کے مطابق شفیع اللہ بچہ افغان مہاجر ہے افغانستان سے یہ وائرس پاکستان میں آیا ہے چونکہ افغان باڈر بلکل قریب ہے مگر باخبر زرائع کے مطابق شفیع اللہ مقامی بچہ ہے اور سر حدی شہر برابچہ میں رہتے ہیں۔

اور اکثر پولیو ٹیم سر حدی علاقوں تک قطرے پلانے میں ناکام ہوجاتے ہیں ۔یاد رہے ملک بھر میں دوہزار پندرہ کا یہ پہلا پولیو وائرس کیس ہے جو بلوچستان کے سر حدی علاقہ برابچہ میں سامنے آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :