منڈی بہاوالدین، چاند گاڑیوں کے دھوئیں سے دمہ اوار سانس کی دیگر بیماریوں نے جنم لے لیا،

ڈاکٹروں کی چاندی،ٹریفک اہلکاروں سمیت دیگر ذمہ داران افراد نے آنکھیں بند کر لیں، شہری سراپا احتجاج

جمعرات 1 جنوری 2015 18:58

منڈی بہاوالدین( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) ڈسٹرکٹ بھر میں چاند گاڑیوں کے دھوئیں سے دمہ اوار سانس کی دیگر بیماریوں نے جنم لے لیا ڈاکٹروں کی چاندی اور جبکہ ٹریفک اہلکاروں سمیت دیگر ذمہ داران افراد نے آنکھیں بند کر لیں جبکہ شہری سراپا احتجاج بن گئے ،تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ہزاروں چاند گاڑیوں میں دھواں چھوڑنے والے موٹر سائیکلوں کے استعمال کی وجہ سے گندے موبل آئل کی دھواں کی وجہ سے دمہ اور سانس کی بیماریاں کے مراض میں ہزاروں افراد مبتلاء ہونے کی وجہ سے جہاں ڈاٹروں کی چاندی ہے تو دوسری طرف ٹریفک پولیس اور دیگر ذمی داران بلکل خاموش تما شائی بنے ہوئے ہیں ان چاند گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ایسے نکلتا ہے جیسے بادل چھا گئے ہوں عوامی سماجی حلقوں نے ان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :