کامونکے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 2014 کے بارہ ماہ میں تین لاکھ سات ہزار تین سواکیالیس مریضوں کا علاج کیا گیا

جمعرات 1 جنوری 2015 22:05

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 2014 کے بارہ ماہ میں تین لاکھ سات ہزار تین سواکیالیس مریضوں کا علاج کیا گیا،مجموعی طور پر دوہزار نو سوچالیس مریضوں کے آپریشن کئے گئے۔اور چالیس مردو خواتین کے پوسٹ مارٹم کئے گئے۔2014 میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آوٹ ڈور میں دو لاکھ پچیس ہزاردو سو سترہ مریضوں کا علاج کیا گیا۔

وارڈوں میں تیرہ ہزارایک سواڑتیس مریضوں کو داخل کیا گیا۔ایمرجنسی وارڈ میں پچپن ہزارچھ سوتریسٹھ افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ہومیو پیتھک ڈیپارئمنٹ میں چھ ہزار ایک سو دس مریضوں کا معائنہ کیاگیا۔اور شعبہ حکمت میں سات ہزارایک سوبارہ مریضوں کا علاج کیا گیا۔لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے والے ایک ہزار چار مردو خواتین کو میڈیکو لیگل جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ چالیس مقتولین کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔چھ سو آٹھ نارمل ڈلیوری کیس ہوئے،بڑے آپریشن سے ایک سو چالیس بچے پیدا ہوئے۔مجموعی طور پر دو ہزار نو سو چالیس افراد کے آپریشن کئے گئے جن میں سے اٹھارہ سو پچاس میجر آپریشن اور دس سو نوے افراد کے معمولی آپریشن کئے گئے۔لیبارٹری میں سترہ ہزار آٹھ سو چونسٹھ مردو خواتین کے ایکسرے کئے گئے۔جبکہ نو سو پینتیس افراد کے الٹرا ساونڈ کئے گئے۔گیارہ سو پینتیس افراد کی ای سی جی کی گئی۔ چودہ ہزار سات سو پچاسی افراد کے خون ٹیسٹ کئے گئے اور تین ہزار ایک سو اسی افراد کے پیشاب ٹیسٹ کئے گئے۔مجموعی پر تین ہزار چون حاملہ خواتین کا چیک اپ کیا گیا۔۔۔۔