دوردراز لوگوں تک صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،نعیم اقبال بخاری ،

چولستانی عوام کیلئے ترقیاتی ادارہ میں صحت کا باقاعدہ شعبہ قائم کیاجائیگا،ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور

جمعرات 1 جنوری 2015 22:57

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)دوردراز چولستانی لوگوں تک صحت عامہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،چولستانی عوام کیلئے چولستان ترقیاتی ادارہ میں صحت کا باقاعدہ شعبہ قائم کیاجائیگا۔ اِن خیالات کا اظہار چولستان ترقیاتی ادارہ بہاولپور کے منیجنگ ڈائریکٹر نعیم اقبال بخاری نے چولستانیوں کے لئے لگائے گئے ایک روزہ فری میڈیکل ریلیف کیمپ کے موقع پر مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

کیمپ کا انعقاد چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، الصادق ڈیزرٹ ویلفیئرآرگنائزیشن اور راحمہ اسلامک ریلیف پاکستان کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ اِس موقع پر صدر الصادق ڈیزرٹ ویلفیئر آرگنائزیشن ریاض احمد بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ونگ چولستان ترقیاتی ادارہ ، امتیاز حسین لاشاری و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی چولستان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر چولستانیوں کی صحت عامہ پر خصوصی توجہ د ی جارہی ہے ۔

دور دراز مقامات پر بسنے والے چولستانیوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے چولستان ترقیاتی ادارہ میں صحت کا باقاعدہ شعبہ قائم کیا جارہا ہے۔ قلعہ ڈیراور اور عظیم والی ٹوبھہ پر لگائے جانے والے میڈیکل ریلیف کیمپ میں رحمہ ہسپتال جن پور کی میڈیکل ٹیم کے ممبران ڈاکٹروسیم ، ڈاکٹراحسان یوسف، ڈاکٹرجیاعلی ودیگر پیرامیڈیکل سٹاف نے 200سے زائدمردوخواتین اوربچوں کاطبی معائنہ کیااور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔