سال 2014میں ریسکیو1122بھکر کو6679مختلف ایمر جینسیز کی کالز موصول ، 7330مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدہسپتالشفٹ کیا گیا،

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

جمعرات 1 جنوری 2015 23:32

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122چوہدری نوید اقبال نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے کہ سال 2014میں ریسکیو1122بھکر کو6679مختلف ایمر جینسیز کی کالز موصول ہوئیں جن میں 7330مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعدہسپتالشفٹ کیا گیا ایمرجنسی کالز میں 1454کالز ٹریفک حادثات ،3828میڈیکل ایمرجنسیز22,ڈوبنے کی ایمرجنسیز،11مختلف عمارتیں منہدم ہونے کی ایمرجنسیز258, مختلف جرائم کی ایمرجنسیز، 77آگ کی ایمرجنسیز ریسکیو1122کے متعلقہ عملے نے ڈیل کی ہیں جبکہ ان کالز کے ریسپونس میں 7330 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان تمام ایمرجنسیز کے دوران ریسکیو عملہ نے اپنا ایورج رسپانس سات منٹ کا اعزاز برقرار رکھا ریسکیو1122بھکر کے کمیونٹی سیفٹی ونگ نے مختلف سکولز اور کالجز میں بیسک لائف سپورٹ کی ٹریننگزکروائیں اس کے علاوہ آگاہی کے لیے مختلف انٹر نیشنل دن منائے اورمختلف سیمینارمنعقد کئے گئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اقبال صاحب کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی کارکردگی اور عملہ کی بروقت امداد کی وجہ سے اہلیان بھکر کا اعتماد اس ایمرجنسی ادارہ پربڑھ چکا ہے اور وہ اسے ہی مشکل میں اعتماد کے قابل سمجھتے ہیں۔