بھکر، دوسرے فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

جمعرات 1 جنوری 2015 23:32

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)ضلع میں ایمونک سینٹرز پر جاری ہیلتھ کیمپس کے سلسلے کا دوسرا فری ہیلتھ کیمپ گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت ملانوالی میں منعقد کیا گیا جس کے دوران ضلعی محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیم نے حاملہ عورتوں اور بچوں کے مفت طبی معائنہ اور ضروری ادویات کی فراہمی کا عمل موقع پر مکمل کیا ۔

(جاری ہے)

یہ بات ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمدسلیمان زاہد نے مذکورہ ہیلتھ کیمپ کے دوران فراہم کی گئی طبی سہولیات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں دوسواٹھاون(258) مریضوں کو او پی ڈی(OPD) میں علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔اسی طرح چھہتر(76) حاملہ خواتین کے الٹراساؤنڈ سمیت مکمل طبی معائنہ کیساتھ ساتھ انچاس(49) کمزوراور کم وزن بچوں کو اضافی خوراک کے پیکٹس دیئے گئے ۔ای ڈی او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ ایمونک بی ایچ یوز(BHUs) پر ہیلتھ کیمپس کا انعقادہر ماہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔