وزیرصحت آزاد کشمیر کے پی آراو نے دوقبائل کو تصادم پر کھڑا کر دیا،

پی آر او ڈی ای اوآفس میں خود انٹرویو لیتے رہے‘اپنے بیٹے‘ بھانجے اور داماد کو تعینات کر دیا

جمعہ 2 جنوری 2015 12:22

باغ +بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) وزیر صحت آزاد کشمیر سردار قمرالزمان خان کے پی آراو قاری الطاف کی چالاکی نے دو قبائل کو تصادم پر کھڑا کر دیا-آزاد کشمیر حکومت وزیرصحت کے پی آر او کے آگے ڈھیر ہو گئی‘ عوام علاقہ بیس بگلہ بھٹی شریف کا سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل-وزیر صحت آزاد کشمیر سردار قمرالزمان خان کے پی آر او قاری الطاف باغ ڈی ای او آفس میں خود انٹرویو لیتے رہے جس کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے‘ بھانجے اور داماد کو تعینات کیا جس پر ضلع باغ کے حقدار تعلیم یافتہ نوجوان سیخ پا ہو چکے ہیں-ضلع باغ کے نواحی علاقہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین بیس بگلہ بھٹی شریف سکول کے مقامی قاری قاری جاوید جو بی اے پاس اور وفاق المدارس سے سند یافتہ ہیں انہیں فارغ کر کے ان کی جگہ مڈل پاس کو تعینات کر دیاگیا-یہ سب کام کرنے والے وزیر صحت سردار قمرالزمان خان کے پی آر او قاری الطاف ہیں-دوسری جگہ آسامی خالی کر کے اپنے لڑکے کو تعینات کر دیا-قاری الطاف نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا بیٹا‘ بھانجا اور داماد مختلف پوسٹوں پر تعینات کر دیئے ہیں-محکمہ تعلیم باغ کی حالت یہ ہے کہ قراء حضرات سے وزیر صحت کے پی آر او قاری الطاف خود انٹرویو لیتے رہے-گزشتہ دنوں باغ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے بعد قاری الطاف حسین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں -قراء حضرات نے حلفاً کہا ہے کہ ڈی ای او آفس میں ہمارے انٹرویو قاری الطاف لیتے رہے-ضلع باغ کی تاریخ میں اس تاریخی دونمبری پربیس بگلہ بھٹی شریف کی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے -باغ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے کے باوجود حکومت آزاد کشمیر کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی-بھٹی شریف کے عوام نے سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ ضلع باغ میں ہونے والی تعیناتیوں کا نوٹس لے کیونکہ حکومت آزاد کشمیر وزیر صحت کے پی آر او کے آگے ڈھیر ہو چکی ہے اور حق داروں سے حق چھینا جا رہا ہے اور ہم اتنی آسانی کے ساتھ اپنا حق کسی صورت چھیننے نہیں دیں گے-

متعلقہ عنوان :